آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں خواتین اہم کردار ادا کریں گی، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں موجود ہوں، نواز شریف پاکستان آئے ہیں، سیاست ان کا حق ہے۔نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کو میں نے ہی کہاتھا۔
یہ بھی پڑھیں
الیکشن سے پہلے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے ،آصف زرداری کا بااختیار حلقوں سے مطالبہ
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ملتان میں گھر بنایا ہے، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنوں سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گا، نوابشاہ میں بھی کارکنوں سے ملاقات کر رہا ہوں، کارکنوں نے اصرار کیا کہ وہ مجھ سے براہ راست بات کرناچاہتے ہیں، کارکنوں کے تمام مسائل حل کروں گا ۔
سب الیکشن کی تیاری کریں پیپلز پارٹی الیکشن میں بھر حصہ لے کامیابی حاصل کرے گی۔