یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اس عہدہ کے خالی ہونے پر غور کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ لی بلینک جو کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور اس وقت کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر ہیں نے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے بہت خوش ہیں اور ٹروڈو کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑنے کے لیے پوری طرح پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یہ سوال اس وقت پیدا ہوا جب بدھ کے روز گلوب اینڈ میل نے ایک کالم شائع کیا جس میں کہا گیا تھا کہ سابق لبرل کابینہ کے وزیر نے ٹروڈو کو تبدیل کرنے کے منصوبوں پر بات کرنے کے لیے لی بلینک سے ملاقات کی تھی۔ اگر ٹروڈو اپنا عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو اس پہلو کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس نکتے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کالم میں یہ بھی لکھا گیا کہ LeBlanc نئی انتخابی مہم کی بنیاد رکھنے پر مکمل رضامند ہے۔
173