رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی نے کل توشہ خانہ کیس میں عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف امپائرز کے ساتھ ملکر میچ کھیل رہے ہیں، مصدقہ منی لانڈرر ‘لندن پلان کے تحت پاکستان واپس آئے ہیں ، عدالتیں مبینہ طور پر میرے مخالفین کی ہیں.
عدالتی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کے تقریباً 2 درجن کارکنوں اور مختلف حلقوں کے امیدواروں نے عمران خان سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی شکایت کی.
عمران خان نے ان سے کہا کہ میں ٹکٹ کی تقسیم میں بہت کم ملوث ہوں، مجھے ٹکٹ کی تقسیم کا علم نہیں ہے, میرے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مختصر گفتگو میں 850 ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فوری فیصلہ کرنا ممکن نہیں تھا. .
ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بعض حلقوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں. سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ مجھے 18 ماہ قبل بات چیت کا کہاگیا تھا لیکن مجھے قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا کہ ‘کس کے ساتھ بات کرنی ہے اب صرف ایک مسئلہ باقی ہے اور وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے.
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ‘بیٹ کے خلاف تمام کوششوں کا مقصد انتخابات سے قبل پارٹی کو کمزور کرنا ہے، لیکن پی ٹی آئی آخری گیند تک لڑے گی، چاہے کچھ بھی ہو.
ان سے پوچھا گیا کہ کیا پی ٹی آئی عام انتخابات میں شیخ رشید کی حمایت کرے گی. عمران خان نے جواب دیا کہ پارٹی نے پی ٹی آئی قیادت کی مذمت کے لیے پریس کانفرنس کرنے والوں کو جگہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.
106