بہت جلد گمنام ہوجائونگا، پاک فوج سے روحانی تعلق قائم رہے گا، جنرل باجوہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس عظیم فوج میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا، میں جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جلد گمنام ہوجائوں گا لیکن فوج سے روحانی تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس فوج نے 6 سالہ دور میں ہمیشہ ہر موقع پر میری آواز پر لبیک کہا۔
اپنی فوج پر فخر ہے جو اپنے کم وسائل کے باوجود سیاچن سے لے کر صحرا تک سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، زبان، رنگ، ذات اور مذہب سے بالاتر ہوکر ملکی سالمیت کا دفاع کرتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنرل عاصم سے میری دوستی 24 سال پرانی ہے، وہ حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل، باصلاحیت اور اعلی اصول کے حامل افسر ہیں، مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں فوج نئی بلندیاں عبور کرے گی۔ تقرری مثبت ثابت ہوگی، مجھے خوشی ہے کہ میں فوج کی باگ ڈور ایک باوقار اور قابل افسر کو سونپ رہا ہوں، مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصم کی قیادت میں اور بھی ملک کی خدمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔ میری دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہوں گی، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے دعاگو ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا