آخری سانس تک چوروں کے خلاف لڑوں گا ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں سے لڑوں گا اور زندہ رہنے تک قوم کو ان سے لڑنے کے لیے تیار کروں گا۔

سیالکوٹ میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ زندہ معاشرہ انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم بنتا ہے اور پاکستان میں بڑے چور آزاد جبکہ چھوٹے جیلوں میں ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا ملک پیچھے رہ گیا ہے اور باقی دنیا آگے بڑھ گئی ہے کیونکہ یہاں انصاف نہیں ہے، وہ قومیں اوپر جاتی ہیں جو لوگوں کی تعلیم بہتر کرتی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے پاکستانی معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محب وطن تھے اور پاکستان کا وہ درد برداشت کیا جیسا کسی نے نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر قوم ان کے ساتھ کھڑی نہ ہوئی تو ہم میں اور جانوروں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف سچ کے لیے کھڑے رہے اور ان کے ضمیر کی کوئی قدر نہیں۔ میں صحافت میں ارشد شریف کی سب سے زیادہ عزت کرتا تھا، مجھے ارشد شریف کی شہادت کا بہت افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو ٹارگٹ کلنگ کیا گیا اور وہ شہید ہیں کیونکہ وہ دھمکی آمیز کالوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے اور نہ ہی پیچھے ہٹے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com