اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ فٹنس پر کام کر رہا ہوں، امید ہے کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔
ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کرکٹر نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا۔ میرے والد مجھے مسجد لے جاتے تھے، میں کرکٹ کھیلتا تھا۔ والد کرکٹ کو انگریزوں کا کھیل کہتے تھے۔
جونیئر سطح پر کھیلنے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر فرسٹ کلاس کھیلا، پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا تو بہت خوش ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث 6 ماہ تک کرکٹ سے دور رہا اور بہت دکھی تھا لیکن میری مرحومہ والدہ نے مجھے ہمت دی، میں نے ٹریننگ جاری رکھی اور سخت محنت کی اور قومی ٹیم میں منتخب ہو کر آسٹریلیا چلا گیا، تاہم اس پر اس موقع پر میری والدہ کا انتقال ہو گیا۔ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک ناقابل فراموش ہے۔ وہ افغانستان کے خلاف فتح میں اپنے کردار پر خوش تھے۔فاسٹ باولر نے کہا کہ وہ سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ میں ایک عظیم کرکٹر بننا چاہتا ہوں، اگر میں اچھا انسان بنوں گا تو مجھے خوشی ہوگی۔
دبا کی صورت میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں، اگر صحیح بولنگ نہ کی تو ہر بلے باز خطرناک ہوتا ہے۔ کام کے بوجھ کے حوالے سے فزیو نے انتظامیہ سے بات کی ہے، چاہتا ہوں کہ میں تینوں فارمیٹس میں کھیلوں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مداحوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ اگر لڑکی اپنی خواہش کا اظہار کرے تو میں کیا کروں؟