اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔الجزیرہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے سپریم بورڈ آف جنرل اسٹاف کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ خطے کا خراب موسم اور ماحولیاتی حالات تھے۔
ہیلی کاپٹر کے حادثے کی بڑی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک ۔ ظاہر ہونا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آیا۔