چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں ، آئی سی سی بورڈ کا اظہار اطمینان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دبئی میں آئی سی سی کا تین روزہ اجلاس ختم ہو گیا ہے۔. پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میٹنگ میں شرکت کی، آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں پی سی بی حکام کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری تا مارچ پاکستان میں شیڈول ہے،ذرائع کے مطابق تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پر آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے بورڈ کے ارکان کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور اجلاس میں یقین دلایا کہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کر لیے جائیں گے۔آئی سی سی کے تین روزہ اجلاسوں میں آئی سی سی کے چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی مدت ملازمت کو تین سال کی دو میعادوں میں تبدیل کرنے اور سکاٹ وینک کو مکمل ممبر نمائندہ اور سکاٹ ایڈورڈز کو مینز کرکٹ میں ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca