326
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لاہور میں آئی سی سی اور پی سی بی حکام ایک بار پھر سرجوڑ کر بیٹھ گئے، مالیاتی ماڈل، ورلڈ کپ سمیت اہم معاملات پر پیش رفت متوقع ہے۔
آئی سی سی اور پی سی بی حکام کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قذافی سٹیڈیم میں ہوا، جس میں پاکستان نے اپنی پوزیشن واضح کر دی، مذاکرات آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
آئی سی سی ریونیو کی بندر بانٹ،پی سی بی کا تسلیم کرنے سے انکار
ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام پاکستانی تحفظات اور مطالبات کی روشنی میں اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ آخر میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفا ئی کرنے والی ٹیمیں کون سی ہیں ؟
گزشتہ روز پاکستان نے ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات پر اپنا موقف پیش کیا، ہم اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرائس آج رات دبئی واپس جائیں گے۔