اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ون ڈے میں بابر اعظم کا پہلا نمبر
جنوبی افریقہ کے ریلی روسو پانچویں اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے چھٹے نمبر پر آگئے۔قومی کرکٹر افتخار احمد ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں 10 درجے ترقی کرکے 44 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی 20 بولرز کی درجہ بندی
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حارث رؤف 5 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13ویں نمبر پر ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کر کے 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی پانچ درجے چڑھ کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
ون ڈے رینکنگ ،پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے ایک درجے بہتری سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سری لنکا کے دنیش چندیمل چار درجے ترقی کر کے 14ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ باؤلرز کی درجہ بندی
بھارت کے روی چندرن اشون ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھتے ہیں، سری لنکا کے پربھات جے سوریا 13 درجے چڑھ کر 19 ویں نمبر پر ہیں۔سری لنکن باؤلر رمیش مینڈس 3 درجے ترقی کر کے 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے نمبر پر ہیں۔