اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ کو حکومتی مداخلت کے باعث معطل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سری لنکن کرکٹ کے معاملات آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق معطلی اور اس کے خاتمے کے شرائط و ضوابط کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا تھا۔
تعلقات کشیدہ تھے۔بعد ازاں 1996 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان ارجن رانا ٹنگا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی جبکہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا۔ تاہم کرکٹ بورڈ کے سابق صدر شامی سلوا نے وزارت کھیل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو برطرف کرتے ہوئے عبوری کمیٹی پر عمل درآمد روک دیا۔