آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر،آئرلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

اردو ورلـڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے 217 رنز بنائے، سدرہ امین اور عالیہ ریاض نے ففٹی اسکور کیں۔ جواب میں آئرش ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، پھر سدرہ امین اور منبیا علی نے اسکور کو 81 تک پہنچایا، مانبیا 32 رنز بنانے کے بعد رخصت ہوئیں اور عالیہ ریاض آئیں، دونوں نے ففٹی اسکور کی، سدرہ 51 اور عالیہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 19 رنز بنائے اور پاکستانی ٹیم 49 اوورز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔218 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی خواتین کی کپتان گیبی لیوس اور ایمی ہنٹر نے 44 رنز بنائے تاہم آنے والی بلے باز ڈیانا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال رفتار کا مقابلہ نہ کر سکیں اور پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4، نشرا سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔