160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کے ٹکٹ آج فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کے ٹکٹ آج (15 ستمبر) رات 8 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کیلئے خوشخبری
ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی، دوسرا سیمی فائنل 16 ستمبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ 19 نومبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا، تمام ٹکٹیں آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔