پولیس نے نادرا سے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 افرادکے کارڈز کو بلاک کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کارروائی کی گئی
پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر اپنے قانونی حقوق حاصل نہیں کر سکتے
پولیس کا کہنا ہے کہ جن 18 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈا پور، و اثق قیوم مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل ہیں
حکام کے مطابق زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کر د ئیے گئے ہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم کو شناختی کارڈ کے ذریعے دستیاب تمام سہولیات سے محروم رکھا جائے گا
312