تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو بحران ختم ہو سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اگر تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو بحران ختم ہو سکتا ہے۔
ؒ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں، یہ غیر جمہوری چیزیں ہیں۔. میں سب کے پاس جا رہا ہوں، سیاسی اور معاشی امن و امان کے حوالے سے کمزوریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں جبکہ عام شہری ہر سطح پر متاثر ہوتا ہے اور یہ تسلی بخش نہیں ہوتا، ہم سب کو صحیح فیصلے درست سمت میں کرنے چاہئیں تاکہ ملک بحرانوں سے نکل سکے۔.
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج اور بیوروکریسی کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے۔.
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کیا جانا چاہیے تھا، آئینی ترمیم کو دوبارہ لانے کے سوال پر آئینی ترمیم لانے والے لوگوں سے پوچھیں ۔.
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔