عارف علوی مذاکرات کرانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، احسن اقبال

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر صدر پی ٹی آئی سے مذاکرات کرانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں اور اگر عمران خان عارف علوی کے ذریعے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر مذاکرات میں کردار ادا کریں تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، صدر کو دوبارہ متحرک ہونا چاہیے، ان کا آئینی عہدہ ہے، ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ .

انہوں نے کہا کہ سیاست میں غیر سیاسی تنظیموں کو شامل کرنا اچھی روایت نہیں ہے۔ اگر خان صاحب جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے کسی قسم کی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا، ان سے بات چیت بھی ہوئی تاہم انہوں نے اپنی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ہماری بات بھی نہیں سنتے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ ہے، جو بھی بات کرنی ہے ان سے کریں گے، یہ صرف الیکشن سے متعلق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ الیکشن کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کریں، تاریخ دیں اور فریم ورک پر بات کریں تو کوئی مضحکہ خیز بات نہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca