منتخب ہو کر سرحد بند،کیپیٹل ہل پر حملہ کرنیوالوں کیلئے معافی کا اعلان کروں گا ، ٹرمپ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر عہدہ سنبھالتے ہی وہ سرحد بند کر دیں گے اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو معاف کر دیں گے۔تقریب میں تقریر کے دوران ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس اپنی سیاہ شناخت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پوچھا کیا کملا ہیرس ہندوستانی ہیں یا سیاہ؟ کملا اب تک ہندوستانی تھیں، وہ اچانک سیاہ کیسے ہوئیں؟،انہوں نے کہا کہ کملاہیرس کی والدہ کا تعلق ہندوستان سے تھا اور والد کا تعلق جمیکا سے تھا۔وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس کی شناخت پر ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیز تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca