گوری کہے تو فلمیں چھوڑ دونگا،اس کے بغیر پاگل ہوجائوں گا،شاہ رخ خان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)شادی کے برسوں بعد بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی محبت مضبوط ہے جس کی بڑی وجہ اداکار کا رشتوں کو ترجیح دینا ہے۔
شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے بغیر پاگل ہو جائیں گے، وہ واحد چیز ہے جس سے وہ پیار کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے آریان کو سکھایا ہے کہ کسی کی بے عزتی کرنا ٹھیک نہیں ہے اور اسے عزت سکھائی ہے۔
شاہ رخ نے کہا کہ اس نے کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں دیکھا اور سونے کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ہمیشہ دستک دیتاہوں چاہے وہ اس کی بیٹی کا ہی کمرہ ہو۔
شاہ رخ اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ممبئی میں پہلی رات انہیں شوٹنگ کے لیے دیر ہو گئی تھی جس پر انہوں نے گوری کو ٹیکسی میں بلایا کیونکہ ان کے پاس گاڑی نہیں تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com