بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ انہیں فلم اینیمل کی مبالغہ آمیز مردانگی، ایکشن اور میوزک پسند ہے، انہوں نے اس فلم کو مہارت اور چالاکی پر مبنی قرار دیا.
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم اینیمل کی ہدایت کاری سندیپ ریڈی وانگا نے کی تھی لیکن اس ایکشن تھرلر فلم کو تشدد اور مار پیٹ کے مناظر فلمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
ہما قریشی نے جانوروں کی تفرقہ انگیز نوعیت پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا، ہما نے کہا کہ بطور اداکار، جب انہوں نے 2013 کی ہالی ووڈ فلم وولف آف وال سٹریٹ یا غیر روایتی اور اشتعال انگیز فلمیں دیکھی تو انہیں لگا کہ فلم اینیمل کافی دلچسپ ہے
81