اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن جیت گیا تو قتل کی سازش کرنے والوں کا محاسبہ کروں گا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ اگلے انتخابات میں کامیاب ہوئے تو ان کے قتل کی سازش کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ توشہ خانہ کیس میں بری ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود میری سیکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں
جان کا خطرہ ہے ،قتل کیا جاسکتا،میرے خلاف سازش کی تحقیقات کی جائیں ،عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
اس سے قبل عمران خان نے چیف جسٹس کو بھی ایک خط لکھا ہے
جس میں انہوں نے لکھا کہ جان کا خطرہ ہے ،قتل کیا جاسکتا،میرے خلاف سازش کی تحقیقات کی جائیں ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی مبینہ سازش اور بربریت کے واقعات کی جامع تحقیقات کی درخواست کی ہے۔