عمران خان جیل جائیں گے تو اعظم سواتی سے زیادہ روئیں گے،الیکشن 2025 میں ہونگے ،کیپٹن صفدر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2025 میں ہوں گے جب ملکی معیشت بہتر ہوگی، عمران خان جب جیل جائیں گے تو اعظم سواتی سے زیادہ روئیں گے۔

انار کلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ شیر کو تیار کر کے اسلام آباد بھیج دیا جاتا ہے۔ .ہر بار سازش ہوجاتی ہے

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نواز شریف کو پھانسی دینا چاہتے تھے لیکن اللہ نے نواز شریف کو مکہ مکرمہ بھیج دیا، 4 سال سے دلدل میں پھنسے ملک کو باہر نکلنے میں کم از کم ایک سال لگے گا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ایک بہادر باپ کی بہادر بیٹی مریم نواز آرہی ہیں، مریم نواز سے درخواست کروں گا کہ وہ سازشیوں کو بے نقاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کی گندگی کو صاف کرکے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ 28 جنوری کو مریم نواز شریف کی لاہور آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اس ملک میں جب بھی کوئی مسئلہ آیا ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com