اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانچ نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے۔
روسی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بڑی وجہ اندرونی تبدیلیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب امریکہ کسی سے غیر مطمئن ہوتا ہے تو اس کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے۔ عمران خان کے معاملے میں یہ ایک اہم عنصر ضرور تھا، لیکن کلیدی نہیں۔
روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو سنگین اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو وہ سازش کے باوجود وزیراعظم رہ سکتے تھے۔
یادرہے پچھلے برس عمران خان کی حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا
جس پر عمران خان نے کہا تھا کہ امریکی سازش کے ذریعے میری حکومت
گرائی گئی ہے انہوں نے اس کا الزام امریکہ پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ
وہاں سے سازش ہوئی ہے جبکہ اب انہوں نے گزشتہ روزکہا کا اصل
میں امریکہ کو یہاں سے میرے بارے میں غلط معلومات دی گئیں تھی ۔