ایران حملہ نہ کرے،جنگ ہوئی تو ہم اسرائیل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں، وائٹ ہائوس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہاؤس ایران کے موقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ وہ اب بھی اچھی پوزیشن میں ہیں اور اگر وہ فیصلہ کریں تو حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسی لیے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کیا ہے۔”

کربی نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام وہی رہا ہے اور رہے گا، اول تو ایسا نہ کریں کیونکہ اس مسئلے کو بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں ہے، جامع علاقائی جنگ شروع کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، دوسرا یہ کہ اگر جنگ کی بات آتی ہے تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران کی جانب سے کوئی حملہ ہوا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کا بھرپور دفاع کرے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca