اسرائیل نے حملے کی غلطی کی تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا،ایران

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دفاع کے لیے کوئی ریڈ لائن نہیں ہے، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، لیکن ہم جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ایرانی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ تیاریاں مکمل ہیں، ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ اسرائیل کو بھگتنا پڑے گا۔ایران کے ساتھ جنگ ​​کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے بعد امریکا اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم دینے پر غور کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کی صورت میں ممکنہ جوابی اقدامات کو روکنے کے لیے مشترکہ تیاریاں جاری ہیں۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایت پر اسرائیل کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید اینٹی میزائل سسٹم THAAD اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔