اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز پارٹی صدارت سنبھالتی ہیں تو فیصلہ کروں گا کہ میں پارٹی میں رہ سکتا ہوں یا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نہ میری لیڈر ہیں اور نہ ہی یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ پارٹی کی سربراہ ہیں۔
مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے کے بعد تحفظات کا اظہار کرنے والے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی صدارت سنبھالتی ہیں تو فیصلہ کروں گا کہ میں مسلم لیگ ن میں رہ سکتا ہوں یا نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر الیکشن نہیں لڑوں گا، جب کہ نئی پارٹی بنانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
دوسری جانب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ان کے بڑے بھائی ہیں، وہ ناراض نہیں ہیں، میں خود ان کے پاس جاؤں گی، وہ ہمارے سینئر ہیں ان سے مشورہ لے کر آگے بڑھوں گی۔