ضرورت پڑی تو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں،اردوان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی کمیشن کو خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ترکی یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔

24 سال سے ترکی یورپی یونین کا رکن بننے کا خواہشمند تھا لیکن اب ترک صدر نے اس خواہش میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا یہ بیان ترکی کی رکنیت کے حوالے سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے اعتراضات پر مبنی حالیہ رپورٹ کے اجراء کے بعد سامنے آیا ہے۔27 رکنی یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ترکی یونین کا رکن نہیں رہ سکتا تاہم دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے متوازی حقیقی فریم ورک کی کوشش کی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی رکنیت کے حوالے سے رکن ممالک نے انسانی حقوق کی صورتحال اور وہاں کے قانون کے احترام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔صدر اردواں نے کہا کہ اگر یورپی یونین ترکی کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا چاہتی ہے تو ہم بھی ان حالات کا اپنے حساب سے جائزہ لیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم یورپی یونین سے اپنے راستے الگ کر لیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا