یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں بڑھتے ہوئے جرائم،غیر قانونی طور پر مقیم 11 لاکھ افغان باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان قیصر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی واپسی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
افغانیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر تشویش ہے ،انسانی حقوق کمیشن
افغانستان کی صورتحال پر 8 ممالک اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر دستاویزی غیر ملکیوں کے لیے رجسٹریشن کا نظام وضع کیا جائے اور تحفظ حاصل کرنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک مہاجرین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں، افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہشمند باشندوں کو داخلے کی اجازت دیں۔