اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عازمین حج سے نسوار ملنے پر سخت سزا دی جائے گی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہوائی اڈوں پر وارننگ پوسٹرز لگا دیے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت صحت نے درخواست کی ہے کہ عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ حج اجازت نامے 15 شوال سے جاری کیے جائیں گے۔ امیونائزیشن اور ویکسینیشن کو مکمل کرنا پرمٹ کے لیے بنیادی شرط ہے۔ تنصیب لازمی ہے۔
نسوار پر پابندی عائد کردی گئی ائیرپورٹ حکام نے نارکوٹکس فورس کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے. pic.twitter.com/bNDJrUSovA
— Rubi (@Rubif0) May 2, 2023