اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ گیا۔
بدھ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کا 194 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا، امام الحق نے 78 اور محمد رضوان نے 63 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا۔
کولمبو میں 10 روز تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی، سپر فور مرحلے کا کوئی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر برقرار رہے گا۔
سپر فور مرحلے کا شیڈول
9 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، کولمبو
10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، کولمبو
12 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ سری لنکا، کولمبو
14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کولمبو
کولمبو میں تمام میچز ضائع ہونے کی صورت میں پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو شیڈول ہے جب کہ 17 ستمبر کو کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اگر فائنل بھی ضائع ہوا تو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔