اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ان صوبوں میں انتخابات کرائے گی جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد معاملات کو بات چیت سے حل کرنا ہے لیکن عمران خان نے بطور وزیر اعظم اس وقت کے قائد حزب اختلاف سے مصافحہ تک نہیں کیا۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپنے دور میں بری روایات قائم کی ہیں کیونکہ انہوں نے اہم آئینی تقرریوں پر اپوزیشن سے مشورہ کرنے کی زحمت نہیں کی۔
تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن ارکان سے کبھی مذاکرات نہیں کئے۔
وزیر قانون نے کہا کہ اب عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہو گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان کے لئے ضروری ہے کہ اس کا رویہ بہتر ہو۔