غزہ پربمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آجائےگا،انوارالحق کاکڑ 

وزیر اعظم انوارالحق  کاکڑ نے سکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی قیادت کو سی او پی 28 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان سی او پی 28 میں 30 ارب ڈالر کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصان ہوا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے اربوں ڈالرز کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اسرائیل فلسطین جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر غزہ کی پٹی میں بمباری بند نہ کی گئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

انٹرویو میں وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔