اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس اپنی عدالت ٹھیک نہیں کر سکتے تو یہ عہدہ کسی اور کو دے دیں۔
The 3 member decision is not worth the paper it is written on. If the CJP cannot get his court in order and remedy this mockery of justice then perhaps he should allow someone else to take the responsibility of CJP. 2/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 7, 2023
بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کیس پر سپریم کورٹ کے تین ججز کا فیصلہ اس کاغذ کے قابل نہیں جس پر لکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹس کے ساتھ اب چار ججز ریکارڈ پر ہیں، واضح ہو گیا کہ الیکشن کیس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انصاف کا یہ بحران حل نہیں ہوسکتا تو چیف جسٹس کی ذمہ داری کسی اور کو لینے دی جائے۔