اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ اگر آئین کو خراب کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد زبیری نے کہا کہ ججز کو آپس میں متحد ہونا چاہیے، جج اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کا پتلا جلانا مناسب نہیں، پارلیمنٹ کو قانون سازی کا پورا حق ہے، آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تحت آئینی عدالت بن سکتی تھی۔ .
عابد زبیری کا مزید کہنا تھا کہ وکلا اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے، آئین سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے بہت خطرناک نتائج ہوں گے۔ وکلاء سپریم کورٹ کا دفاع کریں گے۔
78