الیکشن نوے دن میں نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن نوے دن میں نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے ،مجھے ڈر ہے کہ یہ الیکشن اکتوبر میں بھی نہیں ہوں گے ۔ ایک آمر نے 90 دن کے انتخابات کا مطالبہ کر کے 11 سال حکومت کی۔ مقصد سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا ہے کہ الیکشن نہ ہوں، ہم الیکشن چاہتے ہیں، انتشار کیوں پھیلائیں گے۔

لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے، پاکستانی روپے کی قدر گر رہی ہے اور قرضے بڑھ رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، پاکستان میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے، وہ دیکھ رہے ہیں کہ الیکشن ہوئے تو سیاسی موت مر جائیں گے، اب کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کا تحفظ کرنے والا ادارہ ہے، یہ لوگ الیکشن کے خوف سے عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں، انہی ججوں نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا۔ عدالتیں 12 بجے کھلتی تھیں، میں نے کبھی عدلیہ پر تنقید نہیں کی،

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت بری حالت میں ہے، ہم نے الیکشن کے لیے دو اسمبلیاں قربان کیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے دو اسمبلیوں کی قربانی دی ہو، آئین کہتا ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔ ، سپریم کورٹ کا کام آئین پر عملدرآمد کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) کو جلسوں میں پروٹوکول دیا جاتا ہے، ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

عمران خان نے کہا کہ سیاسی استحکام تک معیشت بحال نہیں ہو سکتی۔ انہیں ڈر ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ میں بری طرح ہار رہے ہیں۔ نگران حکومت کا کام انتخابات کرانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا لاہور سیل کرنے کے باوجود مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی جلسہ تھا، سوشل میڈیا والوں کو کراچی، بلوچستان سے اٹھایا گیا، ان کا سارا کھیل تحریک انصاف کو کمزور کرنے کا ہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میرے کارکن ڈر گئے کہ کہیں مجھے مار نہ ڈالیں۔ یہ مجرموں کی حکومت ہے۔ یہ قوم کے لیے فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ انتخابات 90 دن میں ہونے ہیں، اگر آج پیسے کی کمی ہے تو کیا اکتوبر میں نہیں ہو سکتے؟ آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک جنگل کا قانون بن جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور مجرم کہتا ہے کہ فیصلہ نہیں مانوں گا، نواز شریف دور میں سپریم کورٹ پر حملہ ہوا اور کوئٹہ بنچ خریدا گیا یہ مجھے کسی طرح باہر رکھنا چاہتے ہیں
عمران خان نے کہا کہ اپنا پیسہ بچانے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، خیبرپختونخوا، پنجاب میں 90 دن بعد نگراں حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔ وکلاء کی سب سے بڑی ذمہ داری ہےانہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مفاد پاکستان نہیں بلکہ اپنی چوری کی رقم ظ رکھنا ہے۔ کیا ایسے بھگوڑے ملک کے فیصلے کریں گے؟ انہیں نہیں معلوم کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک کہاں جائے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com