حکومت نے مطالبات نے مانے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے ،عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے اہم مطالبات نہ مانے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
یہ اقدام پی ٹی آئی کے احتجاج کی واضح ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔
کلیدی مسائل میں سیاسی قیدیوں کی رہائی شامل ہے جن کو اس وقت مقدمے کا سامنا ہے اور 9 مئی 2023 کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں پر پرتشدد کریک ڈاؤن اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔
عمران خان نے واضح کیا کہ اگر یہ مطالبات نہ مانے گئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
سیاسی قیدیوں کے مطالبے کے علاوہ عمران خان نے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 13 دسمبر کو پشاور میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے جو پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اسلام آباد کے احتجاج کے دوران مارے گئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی کارکن اب بھی لاپتہ ہیں اور سپریم کورٹ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہم نے سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا