حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف گئی تو ہم سب کو باہر نکلنا ہوگا، عمران خان

 

ارد و رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف گئی تو ہم سب کو باہر نکلنا ہوگا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی ہم اسی طرح جدوجہد کرتے رہیں گے۔ پی ڈی ایم والے چاہتے ہیں ہماری فوج سے لڑائی ہو

لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے خوشی کا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبیﷺ نے سب سے پہلے ریاست مدینہ میں عدل و انصاف قائم کیا، انصاف کے بغیر معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا ، پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے ججوں کو ڈرایا، دھمکایا اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی ، پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات ہونے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کہتی تھی کہ الیکشن کروانے ہیں تو پہلے صوبوں کی حکومتیں گرائیں، ہم نے اسمبلیاں تحلیل کیں، پھر کہنے لگے کہ الیکشن نہیں ہوں گے، یہ سب ڈرے ہوئے ہیں۔ وہ 37 ضمنی الیکشن میں سے 30 الیکشن ہار گئے، وہ الیکشن میں اپنی تباہی دیکھ رہے ہیں، وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے آئین کو تباہ کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جس دن مجھے نکالا گیا، میں نے الیکشن کا اعلان کیا تاکہ عوام فیصلہ کریں، انہوں نے عوام کے ضمیر خریدے اور بولیاں لگائیں۔ سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس کی وجہ سے شہباز شریف کی حکومت بنی، اسی سپریم کورٹ نے 90 دن میں الیکشن کرانے کا کہا اور وہ انکار کر رہے ہیں۔ جب فیصلہ ان کے حق میں ہو تو ٹھیک فیصلہ ان کے خلاف ہو تو تنقید کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحبان نے بجا طور پر انہیں سسلین مافیا کہا، یہ مافیا کی طرح کام کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے جج ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انصاف میں ڈنمارک پہلے اور پاکستان 129ویں نمبر پر ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ہم قانون کی حکمرانی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری جب مشکل میں ہوتے ہیں تو بھاگ جاتے ہیں ، زرداری کا بیٹا کہتا ہے۔ ملک میں مارشل لاء لگے گا، بلاول سیاست کر رہے ہیں نانا کی وجہ سے،
عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کو پاکستان کی فکر نہیں، انہیں اپنا این آر او بچانے کی فکر ہے، انہوں نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے شہباز شریف کیس کے چار گواہ مر چکے ہیں، یہ خود کو بچانے کے لیے پاکستان کے مفاد پر سمجھوتہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر حملہ کیا، وہ دوبارہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری دعا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی حفاظت کرے۔ وہ این آر او بچانے کے لیے ملک میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں، ان کا پاکستان میں کوئی سٹیک نہیں ہے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے، غریب لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، ہم نے کورونا کے دوران باعزت طریقے سے لوگوں کو 14 ہزار دیے، یہ آٹے کی لائنوں میں لوگوں کی تذلیل کر رہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ وہ اکتوبر میں الیکشن چاہتے ہیں تو پاکستان کا کیا فائدہ اور ان کے پاس کیا روڈ میپ ہے جس سے حالات بہتر ہوں گے۔ آج کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں اور سیکورٹی اچھی ہے۔ ، الیکشن سے ملک میں سیاسی استحکام آتا ہے، الیکشن سے نئی حکومت آئے گی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
عمران خان نے کہا کہ حکمران الیکشن سے بھاگنے کے لیے پاکستان کو دلدل میں ڈالنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف گئے تو ہم سب کو باہر نکلنا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com