اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ اگر بھارتی بورڈ کی پوزیشن نہ بدلی تو ایشیا کپ کسی غیر جانبدار مقام پر کرایا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای اور قطر کے ناموں کو نیوٹرل وینیوز قرار دیا جا سکتا ہے، ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ہو جائے گا۔
اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس مارچ میں شیڈول ہیں، دوسری جانب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔