نیت صاف ہو تو سیاسی معاملات حل ہوسکتے ہیں،شاہ محمود قریشی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نے کہا کہ انہیں ابھی وقت چاہیے، ہم نے کہا وقت لیں اور تجویز لے آئیں۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیت صاف ہو تو سیاسی معاملات حل ہوسکتے ہیں۔ دائرے میں رہ کر حل تجویز کریں گے، عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج پھر ہونگے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کو ایجی ٹیشن کی حالت سے نکالنا چاہتے ہیں، عمران خان نے ہمیں مکمل مینڈیٹ دیا ہے ، جماعتیں متفق ہیں کہ سیاسی مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں۔ ہاں ہمیں اس عمل کو تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینا چاہیے، ہمیں اس کا مثبت حل نکالنا ہوگا، اگر ان کی تجویز آئین کے دائرہ کار میں ہے تو ہم کھلے ذہن سے بات کریں گے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے، مذاکرات کو بامعنی انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے، مذاکرات کو تاخیری حربہ استعمال نہیں کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کا ماننا ہے کہ ترجیح عوام ہے۔ ہم مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا چاہتے ہیں، ہم نے عمران خان سے مشاورت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca