انٹراپارٹی الیکشن تو ہوگئے؟کیا پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا مل جائیگا؟

قانونی ماہرین کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے عجلت میں کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن میں کئی قانونی خامیوں کی وجہ سے اکبر ایس بابر کو انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا بہترین جواز فراہم کیا گیا ہے۔

پارٹی آئین کے مطابق قومی کونسل نے الیکشن کرانا تھا لیکن کوئی باضابطہ اجلاس نہیں ہوا۔ الیکشن سے قبل نہ کوئی پینل بنایا گیا  نہ بیلٹ پیپر چھاپے گئے  نہ ہی کاغذات نامزدگی کی تشہیر کی گئی نہ ہی کاغذات پر اعتراض کا موقع فراہم کیا گیا  تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمعے کی سہ پہر 3 بجے تک جمع کرائے جانے تھے۔ پارٹی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کاغذات نامزدگی اور ووٹر لسٹ لینے کے لیے پارٹی سیکرٹریٹ گئے تو انہیں بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کیے جس کا ہر قانونی فورم پر دفاع کیا جائے گا۔ بانی تحریک انصاف سے مشاورت کے بعد صدر سمیت دیگر عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی آئندہ دو روز میں کیے جائیں گے۔

عمر ایوب، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور نے نامعلوم مقام سے الیکشن میں حصہ لیا جبکہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد جیل سے بلامقابلہ الیکشن جیت گئیں۔ نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن پیر تک جاری کر دیئے جائیں گے۔

قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ عجلت میں ہونے والے الیکشن میں کئی قانونی خامیوں کی وجہ سے اکبر ایس بابر کی جوڈیشل فورم میں پوزیشن مزید مضبوط ہوگی جب کہ اکبر ایس بابر پہلے ہی اس الیکشن کو بطور سلیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔