اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ، آئے روز حملوں میں بے گنا ہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں ، حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں واپس آئیں گے۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں مارے گئے چھ مغویوں کی واپسی میں ناکامی پر معذرت کرلی ہے۔ احتجاج اپنی دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ گیا ہے، برطانیہ نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو بعض ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔