20 جنوری سے قبل اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطی کو جہنم بنا دینگے،ٹرمپ کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو وہ مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 20 جنوری کو میری حلف برداری سے قبل اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو وہ مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ جو لوگ انسانیت کے خلاف یہ مظالم کر رہے ہیں انہیں ان کے اعمال کی قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائے گی جو امریکی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا۔ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 14 ماہ سے جاری جنگ کے دوران 33 یرغمالی مارے جا چکے ہیں جب کہ بہت سے یرغمالی ابھی تک لاپتہ ہیں۔
حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ یرغمالیوں کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرے وہ جلدکرے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔اسرائیلی حکومت نے ابھی تک یرغمالیوں کی رہائی پر کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، لیکن اس صورتحال نے خطے میں مزید سیاسی تناؤ کو ہوا دی ہے، اور ٹرمپ کی دھمکی نے عالمی سطح پر اسرائیل اور حماس کے درمیان بات چیت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca