اجلاس جاری ہو تو گورنر راج لگ سکتا نہ عدم اعتماد آسکتی ، پرویزالہٰی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اجلاس جاری ہو تو گورنر راج لگ سکتا نہ ہی عدم اعتماد آسکتی ہے
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے بات کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوا ن میں 191 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہ کر تمام اقدامات کریں گے، موجودہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

قبل ازیں ایک بیان میں الٰہی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوامی اجتماع میں سابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد عمران خان کی حکمت عملی فیصلہ کن دور میں داخل ہو گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ عمران خان کی کال پر ایک منٹ میں پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے، پی ٹی آئی کے سربراہ کے حالیہ اعلان کے بعد پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد ٹوٹ جائے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com