پیپلز پارٹی پیچھے نہ ہٹتی تو آج تک الیکشن ہوچکے ہوتے،فضل الرحمان 

 

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فوری انتخابات ناگزیر ہیں، ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آخری وقت پر آئی اور فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا کوئی تصور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لانے والوں نے تسلیم کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور تھا، پی ٹی آئی کو ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com