وزیر اعظم کو نااہل کیا گیا تو پارلیمنٹ سے شدید رد عمل آئے گا، راجہ پرویز اشرف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم اپنی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم کریں گے تو پارلیمنٹ کی بالادستی کیسے برقرار رہ سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نااہل قرار دیا تو سب کو نتائج اور پارلیمنٹ کے ردعمل سے ڈرنا چاہیے ، ملک جس افراتفری کی طرف دھکیلا جائے گا، اسے مارشل لاء بھی قابو نہیں کر سکے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اس طرف جانے سے گریز کرنا ہو گا کیونکہ آگے بہت گہری کھائی ہے۔ اپنے ادارے کی بے عزتی نہیں ہونے دوں گا، دو ریاستی اداروں کے درمیان تصادم افسوسناک ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے عمل میں براہ راست مداخلت کر رہی ہے، عدالت ایسے بل پر حکم کیسے پاس کر سکتی ہے جو ابھی تک قانون نہیں بن سکا۔ آئین میں ترمیم ہو، اسٹیبلشمنٹ ہو یا سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہمیشہ ان کا نشانہ اور شکار رہی ہے لیکن اب ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔