اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار ڈاکو کامیاب ہو گئے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔
سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے انہیں مدعو کرنے پر کراچی بار کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ ملکی تاریخ کا اہم ترین وقت ہے، سابق وزیراعظم [عمران] نے کہا کہ اگر بڑے لٹیروں کا این آر او ٹو کامیاب ہوگیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ وہ لٹیروں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وکلاء برادری اس سلسلے میں ان کا ساتھ دیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے آخری چارماہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں تھی جب حکومت تھے تو شروع میں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ تھی
عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈاکو پیسہ لوٹ کر ملک چھوڑ جاتے ہیں اور این آر او لے کر ملک واپس آتے ہیں۔