اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گا جس کا باقاعدہ آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے ہو گا۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ عارضی ہے اور اگر دوسرا مرحلہ ناکام ہوا تو جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز سے چند گھنٹے قبل بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں کیا جائے گا جب تک اسرائیلیوں کو یرغمالیوں کی فہرست نہیں مل جاتی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ عارضی ہے اور اگر دوسرا مرحلہ ناکام ہوا تو جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینیوں کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب غزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں مزید 33 فلسطینی بچوں سمیت 122 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔