اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کے پبلک ایجوکیشن اساتذہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت سے تنخواہوں اور دیگر معاملات پر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو وہ آئندہ ماہ 6 اکتوبر سے کام چھوڑ دیں گے۔ یہ اعلان اساتذہ کی نمائندہ تنظیم البرٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن (ATA) نے بدھ کی صبح کیا۔
#BREAKING Alberta Teachers’ Association just announced strike action on October 6th. 50,000 teachers could walk off the job that Monday, unless a deal is reached before then. ATA president says there is a crisis in education funding that the province is not addressing. #ableg pic.twitter.com/qboXweXhM2
— Sean Amato (@JSJamato) September 10, 2025
ATA تقریباً 51 ہزار فل ٹائم اور پارٹ ٹائم اساتذہ کی نمائندگی کرتی ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ جون میں ہڑتال کے حق میں ووٹ ملنے کے بعد انہیں اکتوبر کے آغاز تک ہڑتال کا اختیار ہے، اور اسی کے تحت 6 اکتوبر کو احتجاجی اقدام شروع کیا جائے گا۔
اساتذہ کے تحفظات
ATA کے صدر جیسن شلنگ نے ایڈمنٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ خود کو "نظرانداز اور بے توقیر” محسوس کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق حکومت مسلسل تعلیم کو کم فنڈ فراہم کر رہی ہے۔اساتذہ کے پاس طلبہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل موجود نہیں۔پچھلے کئی سالوں میں ان کی تنخواہیں مہنگائی کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہااساتذہ نے حکومت کو بارہا خبردار کیا لیکن جواب میں صرف عارضی اور ناکافی اقدامات ملے۔ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔”
ہڑتال کی تاریخ میں تاخیر
اگرچہ تنظیم 72 گھنٹوں کا نوٹس دے کر فوری ہڑتال شروع کر سکتی تھی، مگر انہوں نے والدین اور طلبہ کا خیال رکھتے ہوئے تقریباً چار ہفتوں کا وقت دیا ہے تاکہ لوگ متبادل انتظامات کر سکیں۔
حکومت کا ردعمل
البرٹا کے وزیر خزانہ نیٹ ہورنر نے بیان میں کہا کہ وہ اس اعلان سے "مایوس” ہیں کیونکہ اس سے والدین اور طلبہ میں غیر ضروری پریشانی پھیلے گی۔
ان کے مطابقحکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وسائل براہِ راست کلاس روم پر خرچ ہوں، اس لیے اضافی معاوضے کی خاطر تعلیمی سال کو متاثر کرنا مناسب نہیں۔
ہڑتال کی صورت میں تنخواہ نہیں ملے گی
اگر اساتذہ 6 اکتوبر کو ہڑتال پر جاتے ہیں تو انہیں اس دوران تنخواہ نہیں ملے گی۔ یہ بات ووٹنگ سے پہلے اساتذہ کو بتا دی گئی تھی۔ اس کے باوجود 95 فیصد نے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا۔
شلنگ نے کہایہ اساتذہ کی عزم و قربانی ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی مالی مشکلات کے باوجود طلبہ کے مستقبل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔
اساتذہ کے مطالبات
مہنگائی کے مطابق زیادہ تنخواہیں۔زیادہ اساتذہ اور معاون عملہ بھرتی کیا جائے تاکہ بڑی کلاسز اور بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
صوبائی مذاکراتی ادارہ TEBA نے تجویز دی ہے کہ آئندہ چار سال میں تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے اور 3,000 نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں۔ تاہم ATA کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ناکافی ہے اور تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری نہیں کرے گا۔
حکومت کی پیشکش اور اختلاف
وزیرِاعظم ڈینیئل اسمتھ کا کہنا ہے کہ حکومت کی 12 فیصد تنخواہ بڑھانے کی پیشکش برقرار ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔
ان کے مطابق اصل مسئلہ "کلاس کے سائز اور پیچیدگی” ہے جسے صرف زیادہ اساتذہ اور معاون عملہ بھرتی کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔
ہورنر نے بھی کہا ہے کہ TEBA مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب ATA نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ مذاکراتی میز پر واپس آنے کو تیار ہے۔