144
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت اسی طرح کام کرتی رہتی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔
شبر زیدی نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو نصیحت کرتے تھے لیکن وہ اس وقت کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے۔
ن لیگ کے اراکین کی ٹیکس فائلیں مانگی جاتی تھیں ، انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 ارکان اسمبلی آئے۔ نصراللہ دریشک نے کہا تم ابھی بچے ہوئے ہوے یہ تمارے بس کا کام نہیں ، شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی، خیبرپختونخوا کے ایم ایل ایز نے کہا کہ آپ ہمارے علاقے میں نہیں آسکتے، جب قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو اس کے 20 سینیٹر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس آ کر بیٹھ گئے شبر زیدی کو روکیں ۔