امریکہ ہٹ دھرمی پر قائم ہے تو ہم بھی آخری دم تک لڑینگے ،چین

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس جوابی اقدامات کرے گا اور آخری دم تک لڑے گا۔چین نے امریکی رویے کو بلیک میلنگ اور غنڈہ گردی قرار دیا لیکن ساتھ ہی امریکا سے بات کرنے پر آمادگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات کو منسوخ کرے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وسیع پیمانے پر محصولات عائد کیے تھے، جس پر چین نے بھی 10 اپریل سے 34 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے، جب کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے مزاحمت جاری رکھی تو مزید محصولات عائد کیے جائیں گے، جس سے کل محصولات 104 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔