امریکہ نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دینگے ،ایران

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایران کو دھمکیاں دے کر کچھ حاصل نہیں کریں گے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی قرار دے کر ان کی توہین کرتے ہیں۔ ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں ہے۔
رہبر معظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔